25 اکتوبر، 2025، 8:45 PM

مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت، درخت اور فصلیں تباہ

مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت، درخت اور فصلیں تباہ

عبری اخبار ہاآرتص نے تسلیم کیا کہ صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں زیتون کی فصل کے موسم میں فلسطینیوں کے خلاف بے سابقہ حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا، جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے اور ہزاروں زیتون کے درخت تباہ ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبری اخبار ہاآرتص نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے خلاف بے سابقہ حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جو خاص طور پر زیتون کی فصل کے موسم میں شدت اختیار کر گیا۔

حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں زیتون کے درخت تباہ ہوئے۔ آبادکاروں نے سرد و گرم ہتھیار استعمال کرتے ہوئے گاؤں کے رہائشیوں پر حملے کیے، گاڑیاں جلا دیں اور فصلوں کو نقصان پہنچایا۔

یہ حملے دوما، سلواد، نور شمس، المعراجات، کفر مالک اور نابلس و رام اللہ کے نزدیک دیگر علاقوں میں ہوئے۔ صہیونی آبادکار رات کے وقت پہاڑی سے نیچے آ کر چہروں کو چھپا کر کسانوں پر حملہ کرتے ہیں۔

News ID 1936124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha